کراچی ( )چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے یوسی 07 میں واقع فاروقی فیملی پارک کا دورہ کیا
پارک عرصہ دراز سے زبوحالی کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہا ںکی فیملیز نے پارک کا رخ کر نا چھوڑ دیا تھا یوسی 07 کے علاقہ مکین کی جانب سے ایک درخواست T.M.C. آفس میں موصول ہوئی جس پر چیئر مین کو رنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے فوری طور پرپارک کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئر مین کورنگی ٹاﺅن زرین اعوان، میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو،ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے موقع پر موجود پارک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وقاص سومرو کو ہدایت کی کہ پارک کی ازسر نو تعمیر کی جائے اور پارک کو ہر طرح کی سہلولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ یہاں کی عوام کو شام کے وقت اپنی فیملیزکے ساتھ آکر یہاں اپنا وقت گزار سکے۔ انھوں نے محکمہ B&R اور محکمہ M&E کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ مختصر عرصے میں پارک کی تزئیں و آرائش کے کا م کو مکمل کریں تاکہ جلد از جلد فیملیزکیلئے پارک کو کھولا جاسکے ۔اس موقع پر چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اہلیان کورنگی ٹاﺅن کے پلے گراﺅنڈ اور اجڑے ہوئے پارکوں کو تزئیں و آر ائش کر کے عوام الناس کو سستی اور صحت مند تفریح کے موقع فراہم کئے جاسکیں وائس چیئر مین زرین اعوان نے کہا کہ پارکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کی محنت کی وجہ سے کورنگی ٹاﺅن کی گرین بیلٹس اور شاہراﺅں پر بیوٹی فیکشن کیلئے موسم سرما کے پودے لگائے جا رہے ہیں ۔