سینئر اینکر پرسن اور صحافی ردا سیفی
کراچی میں تعینات سعودی عرب کے قونصل جنرل عبداللہ ال متیری سے کے ٹونٹی ون نیوز کی سینئر اینکر پرسن اور صحافی ردا سیفی نے ان کی دعوت پر قونصل خانے میں ملاقات کی ۔۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو اجاگر
کرنے پر زور دیا گیا ۔۔ ردا سیفی نے بھی اپنی صحافتی کوششوں کو پاکستان اور سعودی عرب کے معاملات پر جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔۔ سعودی قونصل جنرل کی جانب سے سینئر اینکر پرسن ردا سیفی کو حال ہی میں ملنے والے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ان کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی کوششیں اجاگر کرنے پر ایوارڈ پر بھی مبارک باد پیش کی۔۔ردا سیفی نے بھی سعودی قونصل جنرل کی حوصلہ افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔۔