والدین ہوشیار، سوشل میڈیا پر گھریلو لڑکیاں بھی ہراسانی کا شکار، کس طرح کی کالز آتی ہیں، کیا دھمکیاں ملتی ہیں؟ خطرناک اثرات آنے لگے
فیصل آباد میں آن لائن ہراسانی کے بڑھتے واقعات نے لڑکیوں کو ڈپریشن سمیت نفسیاتی عوارض میں مبتلا کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ لڑکی شہلا (فرضی نام) نے بتایا کہ واٹس ایپ پر ملزم نے ان سے رابطہ کیا اور بطور انسپکٹر تعارف کروا کر دوستی کرنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ میرے پاس آپ کا سارا واٹس ایپ ڈیٹا ہے، اگر دوستی نہ کی تو میں ان کا غلط استعمال کر سکتا ہوں۔ شہلا نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے میں شکایت کی گئی مگر ایک مہینہ گزرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔