اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی

اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی

سیلانی ویلفیئر کے میگا آٸی ٹی انٹری ٹیسٹ پروگرام میں بطور مہما خصوصی شرکت

اماراتی قونصل جنرل نے پاکستانی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرنے کی کوششوں پر روح رواں سیلانی ویلفیٸر ٹرسٹ مولانا بشیرفاروق اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

بخیت عتیق الرومیتی کاکہنا تھا کہ، ترقی کی دوڑ میں جدید دور سے ہم آہنگ رہنے کیلٸے پاکستانی نوجوانوں کا آٸی ٹی سیکٹر میں اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لانا خوش آٸند قدم ہے۔

مجھے یقین ہے کہ سیلانی کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے ہونہار طلبا و طالبات دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ، مجھے اماراتی حکومت کی طرف سے، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم رکھنے والے ہونہار پاکستانی طلبا و طالبات کیلٸے مفت اماراتی ویزہ اور ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوۓ بے انتہا خوشی ہورہی ہے۔

اماراتی حکوت و عوام اپنے برادر ملک پاکستان کو ترقّی یافتہ، معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط دوست کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم رکھنے والے تقریبا 25,000 طلبہ وطالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ ملک کے مایہ ناز سرمایہ کاروں اور آٸی ٹی پروفیشنلز نے بھی پروگرام میں شریک ہوکرطلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں