ہندو برادری کل دیوالی کاتہوار منائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے ہندو برادری کل “12” نومبر، اتوارکواپنے مذہبی جوش و خروش سے دیوالی کاتہوار منائے گی ، عمر کوٹ میں شام ساڑھےپانچ سےپونے آٹھ بجے تک دیوالی کی خصوصی پوجا پاٹ کی جائے گی اورکشمیرکی آزادی کے حوالےسےخصوصی دعائیں بھی کی جائےگی۔
سندھ کےمعروف پامسٹ ماہر علم نجوم بھگوان داس نے “ڈیلی پاکستان آن لائن”کو بتایا کہ اس تہوار کی روشنی سےچپہ چپہ جگمگا اٹھتا ہے، ٹمٹماتے مٹی کے دیے ، چراغ ، جلتی بجھتی رنگین بتیوں سے سجی عمارتیں، موم بتیوں کی مدھم روشنی، غرض نور کی بارش کا سماں ہوتا ہےجس کےباعث روشنیوں میں ڈوبا قطعۂ زمین کا یہ حصہ پرستان معلوم ہوتا ہے، دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے ۔