نیب قانون سے پاک افواج کو باہر رکھنا آئینی ہے یا غیر آئینی؟ سپریم کورٹ

نیب قانون سے پاک افواج کو باہر رکھنا آئینی ہے یا غیر آئینی؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر تحریک انصاف سے اہم سوالات کے جواب طلب کرلیے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ افواج پاکستان کو نیب اختیار سے باہر رکھا گیا ہے؟ اس پر پی ٹی آئی کا کیا موقف ہے؟۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ نیب قانون سے افواج پاکستان کو باہر رکھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ نیب قانون کی دسترس سے تو ججز بھی باہر نہیں ہیں، نیب قانون سے افواج پاکستان کو باہر رکھنے کا یہ عمل پی ٹی آئی کی نظر میں آئینی ہے یا غیر آئینی؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں