نازیبا لباس پہننے پر عرفی جاوید کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا
ممبئی: پولیس نے عوامی مقام پر نازیبا لباس پہننے پر معروف انڈین انفلوئنسر عرفی جاوید کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین پولیس افسر عرفی جاوید کو پولیس وین میں لے جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی عرفی جاوید ایک کافی شاپ سے باہر نکلتی ہیں تو انہیں دو خواتین پولیس اہلکار روک لیتی ہیں۔