ایشوریا رائے کی سالگرہ، ابھیشیک بچن کا بھی پیغام آگیا
ایشوریا رائے نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی جس میں کئی مداحوں سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کو محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔ اس اہم دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابھیشیک بچن نے اہلیہ کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اداکار نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوبصورت بیوی کی ایک شاندار یک رنگی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھا سالگرہ مبارک ہو۔