4وزرائے اعلیٰ کی وفاق کو پارلیمنٹ پر دھرنے کی دھمکی

4وزرائے اعلیٰ کی وفاق کو پارلیمنٹ پر دھرنے کی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر خزانہ پنجاب نے وفاق کو پارلیمنٹ پر دھرنے اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔   پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہمارے فنانشل مسائل ہیں، بار بار کہا مگر حل نہ ہوئے۔ 1.3ٹریلین کا بجٹ اس بار خیبر پختونخوا میں دیا ہے۔ یہ عمران خان کے کہنے پر اتنا زیادہ بجٹ رکھا۔ بدقسمتی سے وہ پیسے ہمیں نہ مل سکے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگادے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں