پاکستانی ہارر فلم ‘ان فلیمز’ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم ‘اِن فلیمز’ کو پاکستان سے آسکر کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرپرسن محمد علی کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین کے طور پر یہ بہت فخرکی بات ہے کہ ہم نے ’ان فلیمز‘ کو 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بین الاقوامی فیچر کیٹیگری کے لیے جمع کروادیا ہے۔‘
اس فلم کے ڈائریکٹر ضرار خان اور پروڈیوسر انعم عباس ہیں جنہوں نے یہ ایک ہارر فلم بنائی ہے۔