ڈالر کو پھر پرلگ گئے،روپیہ اپنی قدر کھونے لگا
ڈالر کو پر لگ گئے، اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔