امید ہے جنرل عاصم منیر امر بالمعروف پر چلیں گے: عمران خان

امید ہے جنرل عاصم منیر امر بالمعروف پر چلیں گے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  نیا آرمی چیف آیا ہے، ان کو وقت دینا چاہیے۔میں نے نئے آرمی چیف کے بارے میں بڑی اچھی باتیں سنی ہیں، جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، امید ہے وہ امر بالمعروف پر چلیں گے۔ ہم تو نئے آرمی چیف سے بڑی امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ابھی تک کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

لاہور زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  میں نئے سیٹ اپ سے امید لگا کر بیٹھا ہوا ہوں، زرداری اور نوازشریف کبھی الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے۔یہ سوچتے ہیں کہ الیکشن ہار گئے تو دوبارہ کیسز کھل جائیں گے۔ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے تحریک انصاف جیتے گی۔نوازشریف الٹا لٹک جائے ،یہ الیکشن نہیں ہونے دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں