طیب پہلوان رستم لاہور بن گئے

طیب  پہلوان  رستم لاہور بن گئے

پی این این نیوز:پچیس سال بعد ہونے والے رستم لاہور دنگل کا ٹائٹل طیب پہلوان نے ہیرا بلوچ پہلوان کو سات منٹ میں چاروں شانے چت کر کے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک کمپلیکس میں رستم لاہور دنگل کا  میلہ سجایا گیا۔ دنگل دیکھنے کیلئے دور دراز علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹائٹل جوڑ میں طیب پہلوان اور ہیرا پہلوان میں جوڑ پڑا۔ ساتویں منٹ کے بعد طیب  پہلوان ہیرا پہلوان کو چاروں شانے چت کرکے رستم لاہور بن گئے۔فاتح پہلوان طیب اعوان  کو  گرز اور ایک لاکھ کی انعامی رقم دی گئی۔ آرگنائزر مہر اکرم عرف کالا پہلوان کا کہنا تھا دیسی کشتی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں