مسٹری اسپینر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11وکٹیں لیکرپاکستانی کرکٹرکا پرانا ریکارڈ برابرکر دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی۔
ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔
یاد رہے کہ محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں۔