کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب عزیز آباد بلاک 2 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔