پہلا چین-جی سی سی سربراہی اجلاس،اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کے قیام کا تاریخی فیصلہ

پہلا چین-جی سی سی سربراہی اجلاس،اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کے قیام کا تاریخی فیصلہ

پہلا  چین ، جی سی سی سربراہی اجلاس ریاض میں اختتام پذیر، سربراہی اجلاس میں چین-جی سی سی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے اور اسے مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چین اور خلیجی قائدین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کی سلامتی اٹوٹ انگ ہے، اسے ٹکڑیوں میں نہیں بانٹا جا سکتا۔ ایران کی جانب سے عراق، لبنان اور یمن میں مسلح فرقہ وارانہ گروپوں کی امداد جاری رہنا قابل مذمت ہے۔ فریقین سٹرٹیجک شراکت کے لیے کام کریں گے۔ فریقین مشترکہ مفادات کے حصول میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چینی اور خلیجی قیادت نے خلیج، چینی سربراہ کانفرنس برائے تعاون وترقی کے اجلاس کے موقع پر اتفاق رائے سے منظور کئے جانے والے مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دیتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں