پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 16 دسمبر سے 6 جنوری تک کی جائیں گی، پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری کو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ 9جنوری سے 23 جنوری تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کریگا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کررکھا ہے،الیکشن کمیشن قوانین میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسری دفعہ کررہا ہے۔