چین کے مقامی ساختہ مسافر طیارے کی پہلی اڑان

چین کے مقامی ساختہ مسافر طیارے کی پہلی اڑان

ایک چینی فضائی کمپنی نے چین کے سرکاری صنعتی ادارے کے تیار کردہ رکے بغیر طویل فاصلہ طے کرنے والے جیٹ کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔

چینی طیارہ ساز کمپنی دنیا کی معروف فضائی کمپنیوں بوئنگ اور ائیربس کے مقابلے میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔طیارے بنانے والی چینی کمپنی کمرشل ائیر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ سی 919 طیارہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا تعلق ملک کو منافع بخش جدید ٹیکنالوجیز میں خود کفیل کرنا اور غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کم کرنا ہے۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارے کا نیا ماڈل چین کی ایسٹرن ائیر لائنز لمیٹڈ کو مل گیاہے، جس کا شمار چین کی چار بڑی ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں