گلوبل وارمنگ،پاکستان سمیت دنیا کو 300 ارب ڈالر کا خسارہ

گلوبل وارمنگ،پاکستان سمیت دنیا کو 300 ارب ڈالر کا خسارہ

انشورنس کی ایک بڑی کمپنی، ’سوئیس ری‘ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں برس آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے نقصان کا تخمینہ گزشتہ برس سے 12 فیصد کم ہو کر 268 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ سال شدید موسمی اثرات سے پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 300 ارب ڈالر تھا۔

 رپورٹ کے مطابق جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے اس برس پاکستان کا تقریباً ایک تہائی رقبہ زیر آب آگیا وہیں امریکہ میں تین سمندری طوفانوں، یورپ اور چین میں خشک سالی اور افریقہ میں خشک سالی سے پیدا ہونے والے قحط نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔

اس برس امریکہ میں ایسے طوفانوں کی تعداد جن سے کم از کم 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا 15 رہی۔ گزشتہ برس یہ تعداد 22 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں