سموگ: تعلیمی اداروں، نجی کمپنیوں نے احکامات ہوا میں اڑادیے، انتظامیہ کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے لاہورہائی کورٹ اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹی فکیشن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ سموگ کے تدارک اور لاہور ہائی کورٹ و پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سخت عمل درآمد ہوگا۔