فیفا ورلڈ کپ: امریکی صحافی اسٹیڈیم میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کے دوران امریکی صحافی گرانٹ واہل کی موت واقع ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق صحافی نے قطر میں ’ایل جی بی ٹی کیو‘ کمیونٹی کی حمایت میں مخصوص رنگوں والی ٹی شرٹ پہنی تھی جس کے بعد انہیں مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرانٹ واہل کو21 نومبر کو الریان کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں حراست میں لیا گیا تھا اس وقت واہل سے کہا گیا کہ وہ اپنی ٹی شرٹ اتار دہیں کیونکہ اس ملک میں ہم جنس شادیاں ممنوع ہیں۔