شعیب ملک کا ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے انکار نہ اقرار

شعیب ملک  کا ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے انکار نہ اقرار

علیحدگی یا طلاق کی خبروں کے حوالے سے شعیب ملک  نےپراسرار خاموشی اختیارکرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار کی علیحدگی سے متعلق خبروں کی حقیقت جاننے کے لیے مداح بے چین ہیں۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی علیحدگی کی خبروں کے بعد شعیب ملک کا انٹرویو بھی سامنے آگیا ۔پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے ذاتی زندگی پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔

  کیا آپ کی اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔؟؟میزبان کے سوال کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دیکھیں کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے ۔ نہ میں نہ میری اہلیہ اس بات کا کہیں پر بھی جواب دے رہے ہیں تو آپ پلیز آپ اس سوال کو چھوڑ دیں ۔اس پر میزبان نے پوچھا کہ آپ میزبانی بھی کرتے ہیں ، ٹی وی پر بھی نظر آتے ہیں تو کیا ایکٹنگ کرتے دیکھائے دیں گے ؟؟جس پر شعیب ملک نے جواب دیا کہ میں ہر چیز میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں اگر کوئی اچھا موقع ملا کوئی اچھی آفر آئی تو میں انکار نہیں کروں گا ۔ اس آفر پر غور ضرور کروں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں