عمران خان کے پاس اسمبلیاں انشورنس پالیسی ہیں،طلال چودھری

عمران خان کے پاس اسمبلیاں انشورنس پالیسی ہیں،طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما طلال چودھری کاکہنا ہے کہ ہر طرف مرشد اور مرید کی کہانیاں ہیں ایک شخص نے ملکی اداروں کو بدنام کیا ۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے سینئررہنما طلال چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان بیرون ملک سے امدادی فنڈز  لے کر اپنی سیاست کے لیے استعمال کرتے رہے وزیراعظم شہبازشریف ڈیلی میل والے معاملے میں سرخرو ہوئے ہیں نوازشریف کی کارکردگی کی کہانیاں سامنے ہیں مرشد کی کرپشن کی کہانیاں پرانی ہیں عمران خان کا دامن داغدار ہے عمران خان کے پاس نہ کردار نہ کارکردگی ہے صرف الزام تراشی ہے مرشد کبھی ہیرے لیتی ہیں کبھی پیسے پکڑتی ہیں اور کبھی گھڑیاں بیچتی ہیں اسمبلیاں تمہاری انشورنس پالیسی ہیں اسمبلیوں کے پیچھے چھپے بیٹھے ہوجس دن اسمبلیاں توڑو گے تمہیں گرفتار کرنا آسان ہوجائے گاحکومت میں بیٹھ کر سرکاری پروٹوکول میں جلسے جلوس کررہے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں