عدالتی حکم کے باوجود اعظم سواتی رہا کیوں نہیں ہوئے؟ اہم خبر

عدالتی حکم کے باوجود اعظم سواتی رہا کیوں نہیں ہوئے؟ اہم خبر

 بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی۔

وندر اور لسبیلہ میں اعظم سواتی کے خلاف مزید 2 ایف آئی آر درج ہیں، ایف آئی آر ختم کیے بغیر اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہیں۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے آج جمعہ کو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں 5 مقدمات درج تھے۔

سینیٹر اعطم خان سواتی کو پاک فوج کے سینئر افسران کے خلاف نازیبا ٹوئٹس کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں