پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ، وزیرخزانہ بتا نہیں رہے ،سراج الحق

پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ، وزیرخزانہ بتا نہیں رہے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک ٹرائیکا مسلط ہے، ٹرائیکا نے بد ترین کرپشن کرکے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورحق میں اہم پریس کانفرنس کی ۔ ان کا کہناتھا کہ مرکز میں پی ڈی ایم اور سندھ میں پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔، وزیر خزانہ سچ نہیں بول رہا ، پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے ۔ پاکستان کے زر مبادلہ تیزی سے گرکر 7 بلین پر آگئے ہیں۔

 بنیادی ضروریات کی چیزیں خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں ، ملک کا کوئی ولی وارث نہیں ، مرکز اپنی ذمہ داری صوبائی پر اور صوبائی حکومتیں مرکز پر ذمہ داری ڈال رہی ہیں۔ وفاقی حکومت آپس میں دست و گریباں ہیں جس کا نقصان صرف اور صرف عوام کو ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں