اعظم سواتی کی جان کو خطرہ ،وکلا نے درخواست دائر کردی
تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کے وکلاء نے عدالت میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی کی جان کو خطرہ ہےکچلاک عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے وکلاء نے کچلاک میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے موکل کو کچلاک عدالت میں پیش نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی۔درخواست گزار کے وکلا نے کہا کہ اعظم سواتی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کی عمر 73 برس سے زائد ہے، ان کو جان کا خطرہ ہے، شہر سے دور کچلاک عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔