عمران خان نے اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنیکا عندیہ دیدیا

عمران خان نے اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنیکا عندیہ دیدیا

 عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کاعندیہ دیدیا ۔

لاہور کے زمان پارک میں اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ الیکشن کی تیاریاں کریں اسی ماہ اسمبلیاںتحلیل ہوجائیں گی ۔اراکین اسمبلی سے ملاقات میں سیاسی صورت حال اور اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اراکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت اسمبلیوں کی تحلیل پر عام انتخابات ملتوی کرسکتی ہے۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ حکومت کے پاس فوری انتخابات کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں