ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، مولانا فضل الرحمان

ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت میں شامل ہونے والے تمام قبائل اور عمائدین کومبارکباد پیش کرتا ہوں،بلوچستان کامستقبل  جمعیت  علمائے اسلام  سے وابستہ ہے،پاکستان کو امن کاگہوارہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان کو رفاہی اور خوشحال مملکت بنانے کی  کوششیں جاری رکھیں گے،نام نہاد عالمی طاقتوں نے انسانی حقوق کی سب سے زیادہ  پامالیاں کیں، سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ گزشتہ دورحکومت میں سی پیک کو فریزکیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں