کبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا ، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا میں تو وزیر اعظم تھا ۔ پہلے بھی ایک شخص فیصلے کرتا تھا مگر بدنام پورا ادارہ ہوا ۔نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیز کو لے کر نہیں چلنا چاہیے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے تعلق تب تھا جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا تھا ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں یوٹیوبرز نے ملاقات کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے انکشاف کیا کہ مجھ پر حملے کا اڑھائی ماہ پہلے پلان بنا تھا۔حملہ آور کی ویڈیو پلاننگ کے تحت ریلیز کی گئی۔مذہبی انتہاپسندی روکنے کیلئے لوگوں کو دین کی زیادہ معلومات دی جائیں ۔ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چاہیے۔ارشد شریف کی والدہ نے جن کے نام لیے وہی نام میں نے ، اعظم سواتی اور شہباز گل نے لئے۔