سلمان شہباز کی 4 سال بعد وطن واپسی کی تفصیلات منظرعام پر
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سلمان شہباز4 سال بعد پاکستان واپس پہنچیں گے، وہ ان دنوں عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سلمان شہباز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے، جہاں سے وہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اہلیہ، بچے اور دیگر رشتے داروں کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں گے۔