پاکستانی طلبہ نے ترکیہ ٹیکنالوجی فیسٹیول میں پہلا انعام حاصل کرلیا

پاکستانی طلبہ نے ترکیہ ٹیکنالوجی فیسٹیول میں پہلا انعام حاصل کرلیا

پاکستانی طلبا و طالبات کے گروپ نے چیونٹیوں کی جبلت کی طرز پر کام کرنے والے امدادی ڈرون  کا پروجیکٹ پیش کرکے اس زمرے میں اول انعام حاصل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق  مقابلے میں درجنوں ممالک کی طلبا و طالبات بھی اپنی اپنی اختراعات پیش کی تھیں۔اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) نے ترکی میں ٹیکنالوجی کےبین الاقوامی اور سب سے بڑے میلے، ’ٹیکنوفیسٹ 2022‘ میں شامل کئی زمروں (کیٹگری) میں سے ایک زمرے میں وطن کے لیے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ طلبا و طالبات نے ترکی کے شہر سام سن میں منعقدہ بحیرہ اسود کے مقابلے اور پھر فری مشن یو اے وی کے زمرے میں کوتاہیا میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلےمیں بھی حصہ لیا جس میں پوری دنیا سے 96 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ آئی ایس ٹی کی ٹیم نے ججوں کے سامنے تین یو اے وی (جن میں دو کواڈ کاپٹر اور ایک ہیکساکاپٹر شامل تھے) کے مجموعے کو بطور جُھنڈ (سوارم) کے پیش کیا۔ انہی بچوں نے اسی پروجیکٹ کے ٹحٹ ’ترغیبی (انسینٹوو) ایوارڈ‘ بھی اپنے نام کیا ہے۔قدرت کےکارخانے میں لاتعداد جانوروں کی نقل کرکے روبوٹس بنائے گئے ہیں اور ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں