Xiaomi کا نیا فولڈایبل فون، ایسی خوبیاں جو کسی میں نہیں
شیاؤمی کے نئے فولڈ ایبل فون نے دھوم مچا دی۔ بڑی اسکرین کے ساتھ 4 رئیر کیمرہ سمیت ایسی خوبیاں جو کسی فون میں نہیں۔
Xiaomi نے چین میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون Xiaomi MIX Fold 3 کو لانچ کیا ہے۔
اس فون میں طاقتور Qualcomm Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر کے ساتھ 8.03 انچ فولڈ ایبل AMOLED ڈسپلے ہے۔
شیاؤمی مکس فولڈ 3 کوبلیک اور گولڈ کلر آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
جس میں 120Hz ریفریش ریٹ اور 2K ریزولوشن کے ساتھ 8.03 انچ فولڈ ایبل AMOLED ڈسپلے ہے۔ ایک ہی وقت میں، اس میں 6.56 انچ کور AMOLED ڈسپلے ہے Xiaomi MIX Fold 3 میں Qualcomm Snapdragon 8 جنریشن 2 پروسیسر ہے جس میں 16جی بی تک LPDRR5X ریم اور Adreno 740 GPU ہے۔
فوٹو گرافی کے لیے فون کے عقب میں سونی کا 50میگا پکسل پرائمری کیمرہ، 13میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ، 10MP ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 10MP پیراسکوپ لینس دیا گیا ہے۔ سیلفی کے لیے سامنے 20میگاپکسل کیمرہ ہے۔
فون کی بیٹری 4800mAh ہے اور جو 67W وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کیا گیا ہے۔ یہاں فنگر پرنٹ سینسر سائیڈ ماونٹڈ ہے۔ چارج کرنے کے لیے USB Type-C پورٹ بھی ہے۔ جبکہ وائرلیس چار جنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔
موبائل فون کل سے چین میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا جبکہ عالمی لانچنگ کے لئے ابھی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
12 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج والے شیاؤ می کے بیس ماڈل کی قیمت CNY 8,999 (تقریباً 3،53،000 پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ 512 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کے ساتھ 16 جی بی ریم کی قیمت CNY 9,999 (تقریباً 3،92،000 پاکستانی روپے) ہے، جبکہ ٹاپ ٹیر کنفیگریشن، جس میں 16GB RAM اور 1TB اسٹوریج ہے، کی قیمت CNY 10,999 (تقریباً 4،31،000 پاکستانی روپے) ہے۔