ایک ماہ میں دو سری مرتبہ  برطانوی بادشاہ کو  انڈہ  مارنے کی کوشش

ایک ماہ میں دو سری مرتبہ  برطانوی بادشاہ کو  انڈہ  مارنے کی کوشش

برطانیہ: انگلینڈ کےبادشاہ چارلس سوئم پر ایک ماہ  میں  دوسری مرتبہ  انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک ماہ میں دو سری مرتبہ  برطانوی بادشاہ کو  انڈہ  مارنے کی کوشش

برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے ایک نوجوان  کو انڈہ مارنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے لوٹن میں  سینٹ جارج اسکوائر میں پیش آیا۔

برطانوی بادشاہ کو انڈہ نہیں لگا  لیکن سکیورٹی اہلکار انہیں کچھ دیر کے لیے وہاں سے کچھ دور لے گئے،بعد میں چارلس سوئم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر دوسرے علاقے کی جانب چلے گئے۔

اس سے قبل 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر یورک میں بھی اس طرح کا حادثہ پیش آیا تھا۔
اس وقت بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر روایتی راستے سے شہر میں داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں