شہبازشریف کااہلیہ کوعلاج کیلئے لندن لیجانےکافیصلہ

شہبازشریف کااہلیہ کوعلاج کیلئے لندن لیجانےکافیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبعیت ناساز ہے اور آئندہ چند روز میں وہ شوہر کے ہمراہ علاج کے لیے لندن جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے۔نصرت شہباز کا گزشتہ 6 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاؤن میں علاج جاری ہے تاہم مزید علاج لندن میں ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں