جنرل باجوہ مارشل لا لگا رہےتھے ، فواد چودھری کا بڑا دعویٰ
تحریک انصاف کے مرکزی رہنمافواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے جنرل باجوہ نے مارشل لگانے کا پورا انتظام کرلیا تھا ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرتےہوئے فواد چودھری نے کہاکہ جنرل (ر) باجوہ ملک میں مارشل لا لگا رہے تھےجسے عمران خان نے ناکام بنایا۔فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے لوگ تو مارشل لا لگوانا چاہتے تھے ،تقرری کے معاملے پر جنرل (ر) باجوہ کو ساتھ ملا کر مارشل لا لگانے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ الیکشن کیلیے تیار نہیں ہیں البتہ ملک میں طویل مدت کے لیے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت الیکشن پر بات کرے تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں