دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ کے سنیما گھروں میں ریلیز

دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ کے سنیما گھروں میں ریلیز

برطانیہ میں فلم کو ایک ہفتے کیلئے ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز نے ایک غیر سینسر شدہ مکمل ورژن جاری کیا، جو پورے برطانیہ میں 76 سے زیادہ مقامات پر دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلاک بسٹر دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ بھر کے سنیما گھروں سنی ورلڈ، اوڈین، ریل سنیما گھر اور شوکیس میں ریلیز کردی گئی۔برطانیہ میں فلم کو ایک ہفتے کیلئے ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز نے ایک غیر سینسر شدہ مکمل ورژن جاری کیا، جو پورے برطانیہ میں 76 سے زیادہ مقامات پر دستیاب ہے۔بلال لاشاری کی ہدایت کاری اور جیو پیشکش، عمارہ حکمت کی پروڈکشن میں بننے والی میگا ہٹ فلم گذشتہ 4 سالوں میں برصغیر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔فلم نے اپنی ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن کر ریکارڈ توڑ دیے۔ اس نے کیری آن جٹا 2، سوکن سونکنے اور چل میرا پٹ 2 سمیت تمام پنجابی ہٹ فلموں کی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس فلم نے دنیا بھر میں 209 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی فلم سال 2022 کیلئے برطانیہ میں برصغیر کی دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم اور ناروے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی جنوبی ایشیائی فلم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں