سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لے لیا ، سماعت آج ہی ہو گی۔
جی این این کے مطابق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی مین 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ کیس کی سماعت دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی اور پی ایف یو جے کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے نامور صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا تھا۔