بہاولپور: آج صبح ویلکم گیٹ پر کبابِش کانٹینٹل ریستوران پر زور دار دھماکہ ہوا
بہاولپور: آج صبح ویلکم گیٹ پر کبابِش کانٹینٹل ریستوران پر زور دار دھماکہ ہوا جسکی آواز دور تک سُنی گئی، دھماکے کے نتیجہ میں ریستوران مکمل تباہ ہوگیا، لیکن کوئی جانی نقصان نہ ہوا ( الحمدللہ) ریسکیو 1122، تھانہ سول لائن کی پولیس و متعلقہ دیگر اداروں کے افسران اور اہلکار موقع پر موجود ہیں جو دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں ـ
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ چلر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے اور بعد ازاں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ـ