ٹک ٹاک امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،ایف بی آئی

ٹک ٹاک امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،ایف بی آئی

 امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرس رے نے ٹِک ٹِک ایپلیکیشن کو قومی سلامتی کے خدشات کا باعث قرار دیا ہے۔

 ڈائریکٹر ایف بی آئی کرس رے نے  وارننگ دی ہے کہ  ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلیکیشن کا کنٹرول چینی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایپ ہماری اقدار کے مطابق نہیں۔

 کرس رے نے  مزید کہا کہ ایف بی آئی کو تشویش ہے کہ چینیوں کے پاس ایپ کے تجویز کردہ الگورتھم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے وہ مواد میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو اسے اثر و رسوخ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں