کراچی:بھاری منافع کا لالچ دیکر نوسرباز عورت کروڑوں روپے لے اڑی

کراچی:بھاری منافع کا لالچ دیکر نوسرباز عورت کروڑوں روپے لے اڑی

 کراچی کی رہائشی سوشل میڈیا انفلوئنسر عورت حقیقت میں نوسرباز نکلی۔ کمیٹیوں کے نام پر سدرہ حمید نے ہزاروں افراد کو چونا لگا دیا۔ متاثرین میں زیادہ تر مڈل کلاس خواتین ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سدرہ حمید گھر کے پکے کھانوں کا کاروبار ڈیلی بائٹس اور گھریلوصنعت کاری کا منصوبہ چلا رہی تھی تاہم اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ تر خواتین کو گھیرا۔

سدرہ حمید نے ہفتہ قبل سماجی رابطوں کی سائٹ پر ایک پیغام دیا جس میں اس نے کہا کہ وہ دیوالیہ ہوچکی ہے لیکن گھبرائیں نہیں۔ آنے والے مہینوں میں آپ کی رقم واپس کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سدرہ حمید کے خلاف کارروائی کے لئے ابھی تک کسی نے پولیس یا وفاقی تفتیشی ادارے سے رابطہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں