لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ داروں کے بلوں کے حوالے سے بڑااقدام
متروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ داروں کے بلوں کے حوالے سے اہم اقدام، یکم جنوری 2023 سے کرایہ داران جاز کیش کے ذریعے بھی اپنے بل ادائیگی کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ای ٹی بی بورڈ کے کرائے ای بیلنگ کے ذریعے بل موصول ہونگے، بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی بل حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس ضمن میں ٹرسٹ بورڈ کا تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے، ٹرسٹ بورڈ نے تبدیلی کرایہ داری کے سسٹم کو بھی آن لائن کر دیا ہے، آٹو مشین کے ذریعے تبدیلی کرایہ داری کا پراسس ہو گا۔