یوٹیوب پر مونیٹائزیشن کے لئے ضابطہ اخلاق مزید سخت

یوٹیوب پر مونیٹائزیشن کے لئے ضابطہ اخلاق مزید سخت

یوٹیوب ایپ پر رقم کمانے والے ویڈیو کرئیٹرز اور مشتہرین کے لیے ضابطہ اخلاق مزید سخت، نئی ہدایات جاری  کردی گئیں ۔ 

بعض موضوعات کی حامل ویڈیوز کی مونیٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا ہے جن پر فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔ یو ٹیوب کی طرف سے کچھ روز قبل جاری کردہ اعلامیہ منظر عام پر آگیا۔ان میں درج ذیل تبدیلیاں شامل ہیں:

 رپورٹ کے مطابق ویڈیو کے تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مونیٹائزیشن حاصل نہیں کرسکے گا۔ تشدد اور ماردھاڑ پر سخت پابندی ہے۔کسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کی ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کی ویڈیو بھی آمدنی حاصل نہیں کرسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں