لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے مرکزی راستے عرصہ دراز سےٹوٹ پھوٹ کا شکار
پنجاب یونیورسٹی کا ترقیاتی بجٹ 60 کروڑ لیکن یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 3 اور گیٹ نمبر 9 کےمرکزی راستے ایک عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی دو سال قبل گیٹ نمبر 3 پر تعمیر ہونے والی سڑک 2 سال بعد ہی بیٹھ گئی،یونیورسٹی انتظامیہ گزشتہ 9 ماہ سے سڑک کی دوبارہ تعمیر یقینی نہ بنا سکی