خوشخبری ، روس پاکستان کو سستا تیل دینے پر رضا مند ہوگیا
مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، روس پاکستان کو سستا تیل دینے پر رضا مند ہوگیا ۔
وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے دورہ روس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں روس کا دورہ ہماری امیدوں سے کافی زیادہ کامیاب رہا۔روس ہمیں رعایتی نرخ پر خام تیل فراہم کرے گا۔ روس پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل بھی رعایتی نرخوں پر دے گا۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا روسی سرکاری وفد وزیر توانائی کی قیادت میں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔روس کے ساتھ تیل، پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق معاہدے ہوگئے۔نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔