دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین غذا کون سی ہے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بیریز اور چائے عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین غذا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیریز کھانے اور چائے پینے سے عمر بڑھنے کے باوجود دماغ صحت مند رہتا ہے۔
تحقیق میں 900 سے زیادہ افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا، ان افراد کی اوسط عمر 81 سال تھی اور دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے محفوظ تھے۔
یہ تحقیق ساتھ سال تک جاری رہی اور ہر سال غذا کے حوالے سے سوالنامے بھروائے گئے جبکہ یادداشت اور دماغی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ فلیوونولز نامی قدرتی مرکبات سے بھرپور غذا عمر بڑھنے کے باوجود دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں سبز پتوں والی سبزیاں کھانے والے افراد میں دماغی تنزلی کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔