شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ہلاک دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

 آئی ا یس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں شدید جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔  ہلاک دہشت گرد کمانڈرمحمد نور عرف سراکئی فورسز پر حملوں اوراغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔مقامی لوگوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاک فوج سے بھرپور تعاون کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں