پنڈدادنخان: ہیڈماسٹر پر تشدد کیخلاف طلبہ سڑکوں پرنکل آئے

پنڈدادنخان: ہیڈماسٹر پر تشدد کیخلاف طلبہ سڑکوں پرنکل آئے

انخان میں ہیڈ ماسٹر پر تشدد کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے  طلباء سڑکوں پر نکل آئے  مین روڈ کھیوڑہ پراحتجاج ،نعرے بازی کی۔

پی این این نیوز:پنڈدادنخان گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے ہیڈماسٹر پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ہیڈ ماسٹر پر تشدد کے خلاف  طلباء سڑکوں پر نکل آئے ۔گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے سینکڑوں طلبا نے مین روڈ کھیوڑہ پراحتجاج  کیا۔گزشتہ روز بااثر افراد نے ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کو ساتھی سمیت تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ہیڈ ماسٹر کو ڈھوک وینس کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔طلبا اور اساتذہ نے پر امن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ہیڈماسٹر کی درخواست پر دو نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا۔ 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کیے ۔طلبا  نےڈی پی او جہلم سے تشدد کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں