خوشخبری۔صوبائی وزیرتعلیم کا ٹیچرز کیلئے بڑا اعلان
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اساتذہ میں 11475 ٹیبلیٹ تقسیم کرنے جا رہے ہیں،اگلے چند دنوں یہ تمام ٹیبلیٹ اساتذہ تک پہنچ جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام کے اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم تقریب میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے اساتذہ میں 11475 ٹیبلیٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں یہ تمام ٹیبلیٹ اساتذہ تک پہنچ جائیں گے۔ یہ تمام ٹیبلیٹس بار کوڈیڈ ہیں، کوئی بھی ان کو اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کر سکے گا. ڈیجیٹلائیزیشن کو جتنا فروغ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گزشتہ چار سالوں میں دیا پاکستان کے کسی اور ادارے نے نہیں دیا. ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنتا ہے۔ ہ جو ٹیبلیٹ آج دے رہے ہیں یہ چھے مہینے پہلے ہمارے پاس آئے تھے لیکن رجیم چینج آپریشن کی بدولت ہمارا سارا کام تاخیر کا شکار ہوا۔ مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت نے پنجاب میں ہمارے ترقی کے سفر کو سالوں پیچھے دھکیلنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی