الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت خصوصی افراد کیلئے تقریبات کا انعقاد
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں 50 معذور افراد کو ویل چیئرز اور 50 نابینا افراد کو سفید چھڑی اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تقریبات کا مقصدخصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ان تقریبات میں مستحق معذور میں ویل چیئرز، سفید چھڑی اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔لاہور میں منعقدہ تقریب میں خصوصی افراد کے لیے متحرک تنظیموں نے سٹالز بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 1 ارب افراد معذور ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔ اس میں 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویل چیئرکی سہولت میسر نہیں ہے۔