جہلم؛ رکشہ اور ڈمپر میں تصادم، 2 خواتین جانبحق

جہلم؛ رکشہ اور ڈمپر میں تصادم، 2 خواتین جانبحق

سوات: رکشہ اور کار میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

جہلم میں رکشہ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے باعث 2 خواتین جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں خوشاب روڈ پر رکشہ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین جانبحق ہوگئی ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی ہونے والی خواتین محکمہ صحت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر رکشہ کو کچل ڈالا ہے جبکہ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جانبحق اور زخمی ہونے والی ہیلتھ ورکرز کا تعلق پنڈ دادن کے نواحی علاقہ ٹوبھہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں